تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:55

مارچ میں ترسیلات زرپہلی بار ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

اے آر وائی - کراچی : بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے مارچ کے دوران ریکارڈ ایک ارب پانچ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر وطن بھجوائے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی تاریخ میں کسی ایک ماہ کے دوران یہ سب سے زیادہ ترسیلات زر ہیں۔



رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ترسیلات زر کی مجموعی مالیت آٹھ ارب ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال اسی عرصے کی نسبت بائیس اعشاریہ چار فیصد زائد ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.