9 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:21
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ان خیالات کااظہارٹیکس سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہناتھا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کومراسلے بھیجے جائیں ،ایسے افراد کیخلاف کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ اس موقع پروزیرخزانہ نے ٹیکس سے متعلق اہلکاروں اورافسروں کی کارکردگی کومزید بہتر بنانے کے حوالے سے احکامات جاری کئے۔
ان کاکہناتھا کہ ٹیکس نیٹ کے نظام کوصرف اسی صورت میں کامیابی سے ہمکنارکیا جاسکتاہے جب متعلقہ افسران بطریق احسن اپنے فرائض سرانجام دیں اوربھرپورزمہ داری کااحساس کریں۔