10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:7
کراچی :ہوشربامہنگائی ، بچت بازاربھی ریلیف دینے میں ناکام
اے آر وائی - کراچی : ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے ہر چیز کواپنی لپیٹ میں لیا ہواہے اورعوام کی سہولت کےلئے لگائے گئے بجت بازار بھی ریلیف دینے میں ناکام ہوگئے ۔
اشیا کی قیمتوں میں مستقل اضافہ جاری ہے یکم اپریل سے ابتک بھی چوبیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے ۔ شہریوں کاکہناہےکہ مہنگائی نے عام افراد کی کمرتوڑدی ہے ۔ تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہورہاہے لیکن مہنگائی میں اضافہ ہورہاہے ۔ سستے بازاروں میں بھی مہنگی اشیاء مل رہی ہیں ۔