تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
10 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:30

ایک ہفتے میں سونا 800روپے اور چاندی 140روپے فی تولہ مہنگی

اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ایک ہفتے کے دوران دس گرام سونے کی قیمت میں چھ سو چھیاسی روپے اضافہ ہوا اور یہ انتالیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہوگئی۔



گذشتہ ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت میں آٹھ سو روپے اضافہ ہوا اور یہ چھالیس ہزار ہانچ سو روپے ہوگئی۔ دوسری جانب دس گرام چاندی ایک سو انیس روپے بہتتر پیسے مہنگی ہوکر ایک ہزار چوون روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ایک سو چالیس روپے اضافے سے ایک ہزار دو سو تیس روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ قیمت بڑھنے کی بنیادی وجہ سونے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.