تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:20

کراچی :سی این جی اسٹیشن 27اپریل تک رات میں بند رہیں گے

اے آر وائی - کراچی : کراچی کے تمام سی این جی اسٹیشنز آج سے ستائیس اپریل تک رات کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ بھٹ گیس فیلڈ کو سالانہ مرمت کیلئے بند کرنے کے باعث کیا گیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز رات بارہ سے صبح چھ بجے تک بند رکھے جائیں گے۔ اس ضمن میں سی این جی ایسوسی ایشن نے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مذاکرات میں اتفاق کیا ہے۔ اجلا س میں یہ بھی طے کیاگیا کہ سی این جی اسٹیشنز اتوار کو بند نہیں ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.