11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:16
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی دو لاکھ ٹن برآمدکرنے کی اجازت
اے آر وائی - اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی دو لاکھ ٹن برآمد کی اجازت دیتے ہوئے پاسکو کو گندم برآمد کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔
ای سی سی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کی جس میں اداروں کی طرف سے نیشنل سیونگز کی سکیم میں سرمایہ کاری کی پابندی بھی عائد کر دی ہے۔اسکے علاوہ جلا س میں گندم کی ملک میں پیداوار اور اسکی کریداری کے اہداف کے ھوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔