تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 17:1

جولائی تا مارچ: این آئی ٹی نے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا

اے آر وائی - کراچی : نیشنل انوسٹمنٹ ٹرسٹ نے اکتیس مارچ کو ختم ہونے والے نو ماہ کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین این آئی ٹی وزیر علی خوجہ کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران این آئی یو ٹی فنڈ کا منافع چونہتر فیصد بڑھ کر تین ارب چونتیس کروڑ روپے رہا اور فی شیئر آمدنی ایک روپے چوراسی پیسے رہی۔



این آئی ٹی اسٹیٹ انٹرپرائز فنڈ کا منافع دو ارب پچانوے کروڑ روپے رہا اور اس کی فی شیئر آمدنی دس روپے اکیس پیسے رہی۔ وزیر علی خوجہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ نو ماہ کے دوران این آئی ٹی میں کھلوائے گئے کھاتوں کی تعداد اکسٹھ فیصد اضافے سے چار ہزار نو سو نو رہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.