تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 16:59

جنوری تا مارچ،چین کو 7سال میں پہلی بار سہ ماہی تجارتی خسارہ

اے آر وائی - بیجنگ : چین کو سات سال میں پہلی کسی سہ ماہی میں تجارتی خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ کسٹمز بیورو آف چائنا کے مطابق جنوری دو ہزار گیارہ سے مارچ دو ہزارگیارہ کے دوران ایک ارب دو کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔



چینی حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی توازن میں یہ منفی رجحان عارضی ہے ۔ فروری میں تجارتی خسارے کی مالیت سات ارب تیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئی تھی تاہم مارچ میں برآمدات پینتیس اعشاریہ پانچ فیصد بڑھنے سے اس میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.