11 اپریل 2011
وقت اشاعت: 21:24
بزل تھری نظام سےصارفین کوبہترسہولتیں ملیں گی، یاسین انور
اے آر وائی - اسلام آباد : ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بنک یاسین انور نے توقع ظاہر کی ہے کہ بزل تھری بینکنگ نظام سے صارفین کو بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت کیپٹل ضروریات اور لکیوڈیٹی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی ۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس اسلام آباد میں سارک فنانس ریجنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یاسین انور نے توقع ظاہر کی کہ ملک میں کام کرنے والے اکثریتی بنک بزل تھری کے تحت رکھے گئے کیپٹل ضروریات اور لکیوڈیٹی معیار پورا کرلیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بنکاری کا شعبہ اقتصادی سست روی اور دیگر مشکلات کے باوجود زیادہ متاثر نہیں ہوا اور غیر ملکی بنکوں کو کام کرنے کی اجازت دینے سے مقابلے بازی کے رجحان کو فروغ ملا اور نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ، تاہم بینکنگ شعبے میں متعارف کرایا گیا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا نظام ابھی مزید بہتری کے مرحلے سے گذررہا ہے ۔