تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:11

عالمی معیشت پھیل رہی ہے تاہم چیلنجزکاسامناہے،آئی ایم ایف

اے آر وائی - نیویارک : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں پھیلاؤ جاری ہے تاہم اشیائے صرف کی بلند قیمتوں جیسے چیلجز کا سامنا ہے۔



رواں ماہ کے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کے مطابق عالمی معیشت کی بحالی کی رفتار اطمینان بخش ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مالی سال دو ہزار گیارہ اور بارہ میں عالمی معیشت کی شرح نمو چار اعشاریہ پانچ فیصد متوقع ہے۔ پیشگوئی کے مطابق ترقی یافتہ معیشتوں کی شرح نمو دو اعشاریہ پانچ اور ترقی پذیر ممالک کی ساڑھے چھ فیصد متوقع ہے۔



رپورٹ کے مطابق ابھرتی ہوئی معیشتوں کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہورہا ہے۔ ان ممالک میں مجموعی طور پر توانائی کا انتہائی مہنگا حصول اور اشیائے سرف کی بلند قیمتیں شرح نمو کی رفتار کو کم کرنے کا سبب بن سکتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.