12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:2
لاہور میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل
اے آر وائی - لاہور : گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ریجن میں دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنزپر گیس کی فراہمی معطل ہے۔
گیس کی معطلی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ہفتہ وار تعطیل کے سلسلے میں پیر کی صبح چھ بجے سے بدھ کی صبح چھ بجے تک گیس کی فراہمی معطل کی جاتی ہے۔ سی این جی اسٹیشن مالکان کے مطابق گیس کی معطلی کے باعث انہیں بھی شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔