12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:51
چاول کی برآمدات2.5ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی، طارق اقبال پوری
اے آر وائی - کراچی : ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکیٹو طارق اقبال پوری نے کہا ہے کہ رواں سال چاول کی برآمدات ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں گفت گو کرتے ہوئے طارق اقبال پوری کا کہنا تھا کہ ایک مقامی گروپ جدید پلانٹ کے ذریعے کوکنگ آئل تیار کرنے کے منصوبے پر کام کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پانچ سو ارب ڈالر حلال فوڈ کی مارکیٹ میں پاکستان کو بڑا شیئر حاصل ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل سلاٹر ہاؤسز بنائے جائیں گے۔
ٹی ڈی اے پی کے سی ای او نے بتایا کہ رواں مالی سال کے آخر تک مجموعی ملکی برآمدات بائیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔