تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 13:32

سی این جی اسٹیشنز کا کل سے ہڑتال کا اعلان

اے آر وائی - لاہور : گیس لوڈشیڈنگ کے خلاف ملک بھر کے سی این جی ا سٹیشن کل سے بند کرنے کا اعلان۔سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے موسم گرما شروع ہونے کے باوجود سی این جی سٹیشن ہفتے میں دو روز بند رکھنے کے خلاف ہڑتال کی جائے گی۔



سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے میں دو روزہ گیس بندش کے خلاف پنجاب کے سی این جی اسٹیشنز کل سے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کریں گے جبکہ لاہور میں پٹرول پمپ بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ہڑتال کا فیصلہ آل پاکستان سی این جی سٹیشنز ایسوسی ایشن کے سپریم کونسل کی اپیل پر کیاگیا ہے۔ سی این جی اسٹیشنز مالکان کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کے باعث کاروبار چلانا ممکن نہیں رہا۔ چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کا کہنا ہے حکومت نے صورتحال کا نوٹس نہ لیا تو اربوں روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.