تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
12 اپریل 2011
وقت اشاعت: 15:54

حکومت عالمی منڈیوں تک رسائی میں مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز

اے آر وائی - لاہور : رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت چین اور مشرق وسطی سمیت دیگر ممالک کی مارکیٹوں تک رسائی کےلئے معاونت کرے۔



لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریپ کے قائم مقام چیرمین توفیق احمد خان نے بتایا کہ اگر ہم صرف چین کی مارکیٹ حاصل کرلیتے ہیں تو ہمیں مزید کسی مارکیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے چاول کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا تاہم باسمتی چاول کی برآمد میں سولہ فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس کا حجم اب تک ڈیڑھ ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.