1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:1
پنجاب میں سی این جی اسٹیشنزغیرمعینہ مدت کیلئے بند
اے آر وائی - لاہور :حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد سی این جی ایسوسی ایشن ہڑتال پر چلی گئی۔ پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیئے گئے۔ لاہور میں پٹرول پمپ بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔
چئیرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ کہتے ہیں کہ صدر،وزیراعظم،وزیر پٹرولیم اور ایم ڈی سوئی نادرن گیس کو مسئلے کے حل کے لیے کئی درخواستیں دی تاہم کوئی حل نہیں نکلا۔ ہڑتال کے بعد پنجاب بھر کے دو ہزار دو سو سڑسٹھ اسٹیشن بند رہں گے جس سے ایک اندازے کے مطابق پنجاب کے ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہونگے۔ سوئی نادرن حکام کا موقف ہے کہ سسٹم میں گیس کی کمی اور گیس کی چوری کے باعث شارٹ فال بڑھ گیا ہے،گیس کی صورتحال بہتر ہوتے ہی سی این جی اسٹیشن کو گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس شارٹ فال کی وجہ گیس کی چوری بھی ہے دو برسوں میں پندرہ ارب روپے کی گیس چوری ہوئی۔ سوئی نادرن اوگرا کو اس وجہ سے اب تک نو ارب روپے جرمانہ ادا کر چکی ہے۔ یعنی وجہ سرکاری حکم کی ناقص کارکردگی تو اس کی سزا عوام کو کیوں مل رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گیس بحران پر قابو پانے کے لیے ہنگامی پلان کے ساتھ دس سالہ پلان تشکیل نہ دیا گیا تو صنعتی شعبے کو انتہائی مشکلات اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری متاثر ہوگی۔