1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
لاہور ہائیکورٹ،سی این جی اسٹیشنز ہڑتال کیخلاف درخواست
اے آر وائی - لاہور: سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہڑتال سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔
شہری محمد نعیم کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کو معاملے کاسنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے مسئلہ حل کرنا چاہیئے تھا تاہم حکومتی غیر سنجیدگی کے باعث سی این جی اسٹیشنز ایسو ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال ختم کرنے کے فوری احکامات جاری کرے۔