تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2

وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں وفد واشنگٹن روانہ

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستانی وفد وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی سربراہی میں واشنگٹن روانہ ہو گیا ہے جو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک سے مذاکرات کرے گا۔



پاکستان آئی ایم ایف سے لیٹر آف کمفرٹ لینے اور پروگرام کی بحالی کی درخواست کرے گا ۔اسکے علاوہ پاکستان کی طرف سے نئے پروگرام کو شروع کرنے کی بھی درخواست کی جائے گی۔ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام گذشتہ برس مئی سے تعطل کا شکار ہے اور پاکستان اس پروگرام کی آخری قسط رواں برس لینے کی کوشش کر رہا ہے تا ہم اس میں فی الحال کامیابی نہیں ہو رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.