1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:2
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان
اے آر وائی - نیویارک : عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت رواں مہینے کے کم ترین سطح پر آگئی۔ دوسری جانب گذشتہ ہفتوں کے دوران تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث عالمی سطح پر توانائی کے استعمال میں کمی واقع ہوگئی۔
نیویارک میں خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک سو چھ ڈالر اور لندن کی مارکیٹ میں ایک سو اکیس ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔ ماہرین کے مطابق گذشتہ ہفتوں میں تیل کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمت نے عالمی سطح پر طلب کو پہلے ہی متاثر کیا ہے۔ توانائی کے استعمال میں کمی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کردی ہے۔ بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ تیل کی بلند قیمت عالمی سطح پر توانائی کے استعمال پر منفی اثر ڈالیں گی۔