1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
کپاس کی قیمت میں 500روپے فی من کمی
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں کپاس کی قیمت میں پانچ سو روپے فی من کمی ہو گئی ہے ۔ ٹریڈرز کے مطابق اس کمی کے بعد کپاس کی قیمت ساڑھے بارہ ہزار سے گر کر بارہ ہزار روپے فی من کی سطح پر آ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں کپاس کی قیمت میں مسلسل کمی کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت گر رہی ہے۔