1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز مندی
اے آر وائی - کراچی : کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو مسلسل تیسرے روز مندی دیکھی گئی۔ ہنڈرڈ انڈیکس اکسٹھ پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار سات سو پینتیس پر بند ہوا۔
مجموعی طور پر چار کروڑ اٹھاون لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ ایک سو ستر کمپنیز کے حصص سستے اور ننانوے کے حصص مہنگے ہوئے۔