1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:3
امریکہ کا تجارتی خسارہ 2.6فیصدکمی سے45.8ارب ڈالر ہوگیا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکہ کے تجارتی خسارے میں فروری کے دوران چار ماہ میں پہلی بار کمی ریکارڈ کی گئی۔ واشنگٹن میں کامرس ڈپارٹمنٹ کے مطابق فروری کے دوران تجارتی خسارہ دو اعشاریہ چھ فیصد کمی سے پینتالیس ارب اسی کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
جنوری میں یہ مالیت چھیالیس ارب ستانوے کروڑ ڈالرتھی۔ فروری میں برآمدات ایک اعشاریہ چار فیصد کمی سے ایک سو پینسٹھ ارب دس کروڑ ڈالر اور درآمدات ایک اعشاریہ سات فیصد کمی سے دو سو دس ارب نوے کروڑ ڈالر رہیں۔