1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:4
او جی ڈی سی ایل:مالیاتی مشیر کی تقرری کیلئے4درخواستیں موصول
اے آر وائی - اسلام آباد : نجکاری کمیشن کو او جی ڈی سی ایل کے قابل تجدید حصص کے اجراء کے حوالے سے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لئے چار اظہار دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔
نجکاری کمیشن کے ترجمان کے مطابق جن پارٹیوں کی جانب سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں ، ان میں چار کنسورشئیم شامل ہیں ، جن میں پہلا میل لانچ ، بارکلیز ، سٹینڈرڈ چارٹرزاور کسب بنک ، دوسرا ایچ ایس بی سی ، بی این پی ، یو بی ایس ، نب اور نیشنل بنک ، تیسرا سٹی بنک ، جے پی مورگن ، کریڈٹ سوئس اور ایم بی اے جبکہ چوتھا کنسورشئیم نومرا ، ڈوئچے بنک اور سلک بنک پر مشتمل ہے ، او جی ڈی سی ایل کے دس فیصد قابل تجدید حصص کا اجراء کیا جائے گا جن کی تعداد43، کروڑ بنتی ہے۔