1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:5
پاکستان اورآئی ایم ایف کے مذاکرات آج واشنگٹن میں شروع ہونگے
اے آر وائی - واشنگٹن : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوں گے۔بات چیت میں موجودہ اسٹینڈ بائی انتظام کے تحت مستقبل اور نئے پروگرام کے حصول کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ پاکستانی وفد کے ارکان مذاکرات میں شرکت کےلئے واشنگٹن پہنچ چکے ہیں۔ وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ ترکی سے امریکا پہنچ کر وفد کی سربراہی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد آئی ایم ایف حکام سے مذاکرات کے علاوہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر امریکی حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔