تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7

کوئٹہ:سورینج مائنزکو دوبارہ کھولنےکا مطالبہ

اے آر وائی - کوئٹہ : پی ایم ڈی سی ایمپلائز ورکرزیونین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان حکومت سورینج مائنزکوفوری طورپر دوبارہ کھولاجائے مزدوروں کومزیدبے روزگارہونے سے بچایا جائے .



کوئٹہ میں ورکرزیونین کے جنرل سیکرٹری محمد الیاس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی سورینج مائنز میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اس واقعہ کے بعدبلوچستان کی حکومت نے کان کوبند کرنے کافیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اس قسم کے واقعات پیش آتے ہیں لیکن مائنزکوزیادہ دیرتک بندنہیں رکھاجاتا اس لئے حکومت کان میں ضروری کارروائی اورچیکنگ کے بعد دوبارہ کھولنے کاحکم دے دیگر صورت میں مائنز کوکھولنے کیلئے احتجاج شروع کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.