تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:6

سی این جی اسٹیشنز ہڑتال،سوئی ناردرن گیس کا اجلاس طلب

اے آر وائی - لاہور : پنجاب میں سی این جی اسٹیشنز کی ہڑتال کے دوسرے روز سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے اہم اجلاس لاہور میں طلب کرلیاہے۔ جس میں سی این جی انڈسٹری کی ہڑتال کے بارے میں اہم فیصلے کئے جانے کا امکان ہے ۔



ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی این جی انڈسٹری کو ہڑتال ختم کرکے اسٹیشنزکھولنے کا کہاجائیگا۔اگر سی این جی اسٹیشنز مالکان نے عمل نہیں کیاتو سی این جی اسٹیشنز کی گیس تاحکم ثانی بند کرنے کی تجویز بھی زیر غورہے ۔ ذرائع کا کہناہےکہ چار سوملین کیوبک فٹ گیس کا کا شارٹ فال ہے ۔جسے پورا کرنےکےلئے ہفتے میں ساڑھے تین دن انڈسٹری اور ہفتے میں دودن سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی بند کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.