1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 31کروڑ 97لاکھ ڈالر کی کمی
اے آر وائی - کراچی : گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اکتیس کروڑ ستانوے لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔ اس کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ ذخائر کا حجم سترہ ارب اکتیس کروڑ تہتر لاکھ ڈالر ہوگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق قرضوں اور سود سمیت مختلف مد میں بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی ہے۔