1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
مسلسل مہنگی ہوتی چاندی نے ایک اور ریکارڈ توڑ دیا
اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں دس گرام چاندی کی قیمت مزید بارہ روپے چھیاسی پیسے بڑھ کر ایک ہزار اسسی روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں پندرہ روپے اضافہ ہوا اور یہ ایک ہزار دو سو ساٹھ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق ڈالر کی قدر دباؤ کا شکار رہنے اور شمالی افریقہ اور مشرق وسطی میں عدم استحکام کے باعث دھاتوں میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ رہا ہے۔