1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:7
تین لاکھ میٹرک ٹن کینو کی برآمد کا ہدف حاصل ہونے کاامکان
اے آر وائی - کراچی : رواں سیزن تین لاکھ ٹن کینو کی برآمد کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان ہارٹی کلچر اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے حکام کے مطابق رواں سیزن کا آغاز نومبر دو ہزار دس کے اوائل میں ہوا تھا۔ اس وقت دو سو پیک ہاؤسز یومیہ آٹھ ہزار میٹرک ٹن کینو برآمد کے لئے تیار کر رہے ہیں
۔کینو کی زیادہ تر برآمدات روس ،ایران اور خیلجی ممالک کو کی جاتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ رواں سیزن تین لاکھ ٹن کینو کی برآمد کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔