1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونےکی قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر
اے آر وائی - سنگا پور : انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ سنگاپور میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی خریداری کے فوری سودے اعشاریہ چار فیصد اضافے سے چودہ سو اناسی ڈالر پینتیس سینٹس فی اونس پر ہوئے۔
رواں سال سونے کی قیمت میں اٹھائیس فیصد سے زائد اضافہ ہو چکا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمت اس سال سولہ سو ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔