1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:9
جن شہروں میں ہڑتال کو4روز ہو گئے، ہڑتال ختم کر دی،غیاث پراچہ
اے آر وائی - لاہور: آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث الدین پراچہ نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب کے جن شہروں میں ہڑتال کو چار روز ہو گئے تھے ، وہاں ہڑتال ختم کر دی ہے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن آئندہ کا لایحہ عمل آج تین بجے کے اجلاس میں طے کرے گی۔