تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:12

گیس کی کمی کو تمام صنعتوں میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ

اے آر وائی - اسلام آباد : وزیراعظم کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ معاملے سے متعلق تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی نے گیس کی کمی کو تمام صنعتوں میں برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



گیس معاملے سے متعلق تشکیل دی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر پانی ،بجلی اور نجکاری سید نوید قمر کی ذیرصدارت ہوا اس موقع پراجلاس کوبتایا گیا کہ ملک میں چار سو ایم ایم سی ایف ڈی(ملین مکعب فٹ یومیہ) گیس کی کمی ہے جبکہ سپلائی ساڑے اٹھارہ سو ایم ایم سی ایف ڈٰی ہے ۔ یہ کمی زیادہ تر پنجاب اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں ایس این جی پی ایل کے ترسیل کے نظام میں ہے۔



اس حوالے سے ایک سب کمیٹی کا اجلاس پیر کے روز لاہور میں ہو گا جبکہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کے روز دوبارہ اسلام آباد میں ہو گَا۔ آئندہ اجلاس تک تمام صنعتوں کے استعمال کا فیصلہ کر کے گیس کی کمی کو اسی حساب سے تقسیم کیا جائے گا۔اجلاس کے بعد سی این جی ایسو سی ایشن کے سربراہ غیاث پراچہ نے آئندہ اجلاس تک گیس کی ہڑتال ختم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.