تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

پاکستانی معیشت کی مضبوطی کیلئے اقدامات کررہے ہیں،حفیظ شیخ

اے آر وائی - واشنگٹن : وفاقی وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں۔ان سے نمٹنے اور معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔



عبدالحفیظ شیخ نے وفد کے ہمراہ واشنگٹن میں امریکا کا کاروباری لوگوں سے ملاقاتیں کی اور کارپوریٹ ممبرز کونسل فار انٹر نیشنل انڈاسٹینڈنگ سے خطاب کیا۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت مختلف سیکٹر میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معیشت کی مضبوطی کے لئے مختلف اقدامات کررہی ہے۔ پاکستان وزیر خزانہ اپنے دورے میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے حکام سے ملاقاتوں کے علاوہ برطانیہ، سعودی عرب، چین، افغانستان، ایران اور جرمنی کے اپنے ہم منصبوں سے بھی ملیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.