تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

کےای ایس سی کیلئےپی ایس او کی کریڈٹ لائن میں اضافہ

اے آر وائی - کراچی : گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان کی ہدایت کے بعد پی ایس اونے کے ای ایس سی کی کریڈٹ لائن اسی ہزار ٹن تک بڑھا دیا ہے۔ کے ای ایس سی کی کریڈٹ لائن میں اضافہ گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت اضافی تیل کی مدمیں خرچ کیاجائے گا۔ تاکہ فوری طور پر لوڈشیڈنگ کے دورانئے کو کم کیا جاسکے۔



وفاقی وزیر خزانہ نے گورنر سندھ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت اضافی رقم وفاقی حکومت ادا کرے گی۔ گورنرسندھ نے سوئی سدرن گیس کی انتظامیہ کو بھی ہدایت کی ہے کہ گیس مینجمنٹ کو مزید بہتر کریں اور وعدے کے مطابق کے ای ایس سی گیس فراہم کرے۔ گورنر سندھ نے دونوں محکموں کو ہدایت کی ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اضافی لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.