تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:13

ملک بھر میں توانا ئی کا بحران،صارفین کو شدید مشکلات

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار سے تجاوز کر گیا۔جس کے باعث صنعتی اور گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.



لاہور کے شہری علاقوں میں آٹھ سے دس اور دیہات میں دس سے سولہ گھنٹے تک لوگوں کو بجلی سے محروم رکھا جارہا ہے۔جس کے باعث شہر میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔فیصل آباد میں آٹھ سے دس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ادھر سکھر میں بھی صورت حال مختلف نہیں۔ یہاں دن میں دس سے بارہ گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.