1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
ملک بھر میں یوریا کھاد مزید 100روپے فی بوری مہنگی کردی گئی
اے آر وائی - کراچی: ملک بھر میں یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں مزید ایک سو روپے کا اضافہ کردیا گیا ہےاس اضافے کے بعد یوریا کھاد کی فی بوری قیمت ایک ہزار دو سو پچاس روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے۔
کاشت کارتنظیموں کےنمائندوں نےاے آر وائی نیوز کو بتایا کہ گیس کی سپلائی میں کمی کو جواز بناکر فرٹیلائزر کمپنیز نے یوریا کھاد مہنگی کی ہے ان کا کہنا تھا کہ قیمت بڑھائے جانے سے کسانوں پر مزید بار ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔