1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:14
ایشیائی استاک مارکیٹس میں گزشتہ ہفتے مندی رہی
اے آر وائی - سنگاپور: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تین ہفتوں کی تیزی کے بعد گزشتہ ہفتے مندی رہی ایم ایس سی آئ ایشیاء پیسیفک انڈیکس میں پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر اعشاریہ پانچ فیصد کمی ہوئی اور یہ ایک سو پینتیس اعشاریہ آٹھ پوائنٹس پرآ گیا۔
ہانک کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں ایک اعشاریہ چھ فیصد اور جاپان کے نکئی انڈیکس میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔