1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:16
کاٹن یارن کی برآمدات میں24 فیصد اضافہ ہوا،جاوید بلوانی
اے آر وائی - کراچی : ویلیوایڈڈٹیکسٹائل فورم کا کہناہے کہ ایپٹما کااس سال سوتی دھاگے کی برآمدات 20 فیصد کم ہونے کا دعویٰ گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں اسکے برعکس اس سال کاٹن یارن کی برآمدات میں24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کراچی میں فورم کے چیف کوآرڈینٹر ایم جاوید بلوانی کا کہناہے سال دو ہزار نو۔ دس میں دو ہزار نو ۔ آٹھ کی نسبت سوتی دھاگہ 21 فیصد زیادہ برآمد کیا گیا تھا جبکہ اس سے گزشتہ سالوں دو ہزار چھ ۔ سات اوردوہزار سات ۔ آٹھ کے دوران ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر میں مانگ بڑھنے کی وجہ سے کاٹن یارن کی برآمدات17 فیصد کم رہی تھیں۔
اگر کاٹن یارن کی برآمدات دو ہزار سات ۔ آٹھ سے دو ہزار آٹھ ۔ نو کا موازنہ کیا جائے تو کاٹن یارن کی برآمدات 6 فیصد کم بنتی ہے، جسکی وجہ کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹوں میں کاٹن اور کاٹن یارن کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ تھااور چین نے اپنی ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی ضروریات کوپوری کرنے کی غرض سے خطیر مقدار میں کاٹن یارن کی درآمد کیا تھا۔