1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:15
افراط زر عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، آئی ایم ایف
اے آر وائی - واشنگٹن : انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے عالمی معیشت کو کمزور قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ابھرتی ہوئی معیشتوں میں بڑے پیمانے پر افراط زر سے خطرہ ہے۔
واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے اجلاس میں افراط زر کے حوالے سے ترقی پزیر ممالک کے خدشات کو درست تسلیم کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ترقی پذیر معیشتوں کو درپیش افراط زر کے مسئلے پر قابو نہ پایا گیا تو ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیں بھی اس سے شدید متاثر ہوں گی۔
آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈومینک اسٹر اس کاہن کا کہنا تھا کہ ترقی پزیر معیشتوں کے سب سے بڑے مسئلہ افراط زر عالمی معیشت کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ اجلاس میں امیر ممالک کے ان پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جو دوسرے ممالک کے معاشی گروتھ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔