تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17

چھ ماہ کے لیئے نئے گیس کنکشنز پر پابندی

اے آر وائی - اسلام آباد: مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین نے وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کی جس میں آئل اور گیس کمپنیز کی مکمل تنظیم سازی اور نئے گیس کنکشنز پرچھ ماہ کیلئے پابندی اور وزارت کے تحت کام کرنیوالی مختلف کمپنیوں کے ایم ڈیز اورساٹھ سال کی عمر کے ملازمین کوفارغ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دینے وفاقی وزیراورسیکرٹری پیٹرولیم کوبورڈ آف ڈائریکٹرزمیں شامل نہ کرنے کابھی فیصلہ کیاگیا ۔



وزیراعظم نے وزارت کواحکامات جاری کئے کہ عام آدمی کی مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے دوسال کے قلیل مدتی منصوبے تشکیل دیئے جائیں۔اس موقع پرفیصلہ کیاگیا کہ آئندہ چھ ماہ کیلئے نئے گیس کنکشنز کے اجراء پرپابندی ہوگی۔جبکہ ایس این جی پی ایل اورایس ایس جی سی مشترکہ طورپر ایک ایل پی جی کمپنی تشکیل دیں گے۔ وزارت کے تحت کام کرنیوالے ساٹھ سال عمر کے ملازمین کوفوری طورپرریٹائر کردیا جائے گا۔ اس موقع پروزیراعظم نے مشیرپیٹرولیم کوزیرگردش قرضوں کوکم کرنے کے احکاما ت بھی جاری کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.