تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:18

متحدہ کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس،آئندہ بجٹ پر تبادلہ خیال

اے آر وائی - کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان پارلیمنٹ اور سندھ اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے بجٹ پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کراچی میں خورشید بیگم میموریل سیکریٹریٹ میں ہوا ۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔



سینیٹر احمد علی اور سینیٹر عبدالحسیب نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے لازمی ہے کہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جائے اور زرعی آمدنی پر ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.