1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:17
پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا
اے آر وائی - واشنگٹن: پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔ واشنگٹن میں مذاکرات کے پہلے دور میں پاکستانی وفد نے مختلف منصوبوں اور ملک کے معاشی رجحانات سے متعلق آئی ایم ایف حکام کوصورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے بتایا کہ حکومت آمدنی اور اخراجات کا فرق پورا کرنے کیلئے قرضے کی ایک اور قسط کے حصول کی کوشش کرسکتی ہے۔ وزیر خزانہ نے مالیاتی ادارے کو ٹیکس نظام میں اصلاحات کے حوالے سے حکومتی عزم سے بھی آگاہ کیا۔ وزیرخزانہ عبدالحفیظ نے آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات کے حوالے سے ملاقاتیں بھی کیں اور انہیں معاشی اصلاحات کے حوالے حکومتی اقدمات کے بارے میں بتایا۔