1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:19
جولائی تا مارچ:کرنٹ اکاؤنٹ9کروڑ 90لاکھ ڈالرسرپلس،اسٹیٹ بنک
اے آر وائی - کراچی : رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ، سرپلس رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی دو ہزار دس سے مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران جاری حسابات نو کروڑ نوے لاکھ ڈالر سر پلس رہے۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں رواں کھاتوں کا خسارہ تین ارب دس کروڑ ڈالر تھا۔مارچ دو ہزار گیارہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی مالیت چونتیس کروڑ ستر لاکھ ڈالر رہی،فروری میں بیس لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔