1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20
تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے، ایک تولہ چاندی 1400روپے کی ہوگئی
اے آر وائی - کراچی : چاندی کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ دس گرام چاندی مزید بیالیس روپے چھیاسی پیسے بڑھ کر بارہ سو روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت میں پچاس روپے اضافہ ہوا اور یہ چودہ سو روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چند روز میں ایک تولہ چاندی تین سو روپے مہنگی ہوچکی ہے۔ سینئر ٹریڈرز کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔