تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:20

کیری لوگربل:پاکستان کیلئے310ملین ڈالرامداد کااعلان

اے آر وائی - واشنگٹن : وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ امریکہ نے کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کیلئے تین سو دس ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔ آئی ایم سے قرض کی آئندہ قسط کا معاملہ تاحال طے نہیں ہوسکا، مئی میں ہونے والے مذاکرات کے آئندہ دور میں معاملات طے پا جانے کی امید ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹئیکس اصلاحات سے متعلق پارلیمنٹ کے منفی کردار سے متعلق انھوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔



واشنگٹن میں پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گروس مین سے ملاقات اور ورکنگ گروپ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم یف، ورلڈ بینک اور امریکی حکام سے بات چیت میں انھوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان مشکل وقت میں اچھے فیصلے کررہی ہے، ملک میں اصلاحات جاری رہیں تو جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے برآمدات میں زبردست کامیابی حاصل کی ہیں۔ پاکستان کو عالمی منڈی تک رسائی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور دوست ممالک کو پاکستان سے متعلق اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا، پاکستان میں ٹیکسوں کا نظام منصفانہ طور پر بڑھایا جائیگا۔ تجارت کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کو عالمی منڈیوں تک رسائی دی جائے۔



اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا مقصد امداد سے ہٹ کر خود کفالت اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے امور پر توجہ مرکوز کرنا تھا۔ مشترکہ اعلامیے میں امریکہ کی جانب سے ریونیو کلیکشن بڑھانے اور خسارہ کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا گیا، جبکہ امریکہ کی جانب سے پاکستان میں توانائی، معاشی ترقی و استحکام، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کا اعلان بھی کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان کو انیس کروڑ ڈالر دے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.