1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
خام تیل کی فی بیرل قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
اے آر وائی - سنگا پور : عالمی منڈی میں خام تیل کی فی بیرل قیمت سینتیس سینٹس کمی کے بعد ایک سو چھ ڈالر پچھتر سینٹس ہوگئی ہے۔ لندن برینٹ میں بھی خام تیل کی فی بیرل قیمت چودہ سینٹس کم ہو کر ایک سو اکیس ڈالر سینتالیس سینٹس ہوگئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکی معیشت میں ممکنہ گراوٹ اور یورپ میں طلب کم رہنے کی پیش گوئی کے باعث خام تیل سستا ہورہا ہے۔