تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

او جی ڈی سی نے ڈیرہ بگٹی میں گیس کی تلاش شروع کردی

اے آر وائی - کراچی : اوجی ڈی سی ایل نے لائسنس کے حصول کے بیس سال بعد ڈیرہ بگٹی میں گیس کے ذخائر کی تلاش شروع کردی ہے۔

آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نعیم ملک کے مطابق بلوچستان کے شورش زدہ علاقے ڈیرہ بگٹی کے زن بلاک میں ایکسپلوریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔



کمپنی آئندہ دس روز میں ایک کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے پہلے کنویں کی کھدائی کا کام شروع کر دے گی۔ آزمائشی طور پر دو کنویں کھودے جا رہے ہیں اور حکام پرامید ہیں کہ یہاں بڑی مقدار میں گیس ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.