1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21
پنجاب حکومت رواں سیزن کسانوں سے40لاکھ ٹن گندم خریدے گی
اے آر وائی - کراچی : پنجاب حکومت رواں سیزن کسانوں سے چالیس لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام بزنس بازار میں بات چیت کرتے ہوئے وزیر خوراک پنجاب چوہدری عبدالغفور نے بتایا کہ فی الوقت بارشوں سے گندم کی فصل کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔ پنجاب حکومت کے اسٹاکس میں بائیس لاکھ ٹن گندم موجود ہے جبکہ تاجروں اور ایکسپورٹرز سے پچیس لاکھ ٹن گندم کی فروخت کے معاہدے کئے جاچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ نہیں ہے۔