تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:21

قومی ایئرلائن کا سری لنکا آپریشن بند کرنے پر غور

اے آر وائی - کراچی: قومی ایئرلائن کا سری لنکا آپریشن مارکیٹنگ کی ناقص حکمت عملی کے باعث ناکام ہوگیا۔ لوڈ نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن بند کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ وار دو پروازوں کے ذریعے لوڈ پورا نہیں ہوپارہا ، ٹوٹل پچاس سے زائد مسافرسری لنکا جا رہے ہیں۔



ذرائع کے مطابق ناقص حکمت عملی کی وجہ سے قومی ایئرلائن کو سری لنکا سیکٹر پر کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے۔قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق سری لنکا سیکٹر پر کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے ، ایئرلائن کو خسارے کا سامنا ہے۔ قومی ایئرلائن نے انیس فروری کو تین سال بعد دوبارہ سری لنکا آپریشن شروع کیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.