تازہ ترین سرخیاں
 کاروبار 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23

سونے اور چاندی کی قیمتیں نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

اے آر وائی - کراچی : ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئیں ہیں۔ دس گرام سونا مزید ایک سو بہتتر روپے مہنگا ہوکر چالیس ہزار دو سو اور اس کی فی تولہ قیمت دو سو روپے بڑھ کر چھیالیس ہزار نو سو روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب دس گرام چاندی آٹھ روپے ستاون پیسے اضا فے سے ایک ہزار دو سو آٹھ روپے ستاون پیسے اور اس کی فی تولہ قیمت دس روپے بڑھ کر ایک ہزار چار سو دس روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران ایک تولہ چاندی ساڑھے تین سو روپے مہنگی ہوچکی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.