1 جون 2011
وقت اشاعت: 17:23
سوئی ناردرن گیس نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری کرلی
اے آر وائی - لاہور : سوئی ناردرن گیس نے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ اوگرا کو گیس کی قیمت میں 48 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دے دی گئی ہے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں گیس کے مسائل کے حوالے سے چیئرمین اوگرکی سربراہی میں سوئی گیس کی پٹیشن کی سماعت جاری ہے۔ سماعت کے پہلے روز صارفین کی جانب سے گیس کمپنی کے خلاف زیادہ بل، کم پریشر اور گیس لیکیجز کے خلاف موقف پیش کئے گئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی سوئی ناردن گیس رشید لون نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا گیا تو کمپنی کو انتیس ارب روپے سے زائد کا سالانہ خسارہ برداشت کرنا پڑے گا۔